لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے، اور جسٹس محمد امیر بھٹی نئے چیف جسٹس ہونگے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں پانچ جولائی کو فل کورٹ ریفرنس ہوگا، جس میں عدالت عالیہ کے تمام ججز اور وکلاء رہنما شرکت کریں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان فروری 2010ء میں ہائیکورٹ کے جج اور 19 مارچ 2020ء کو چیف جسٹس بنے۔ انہوں نے 31 مئی تک 35 ہزار 475 کیسوں کے فیصلے کیے۔ انکے دور میں ہائیکورٹ میں 13 نئے ججز کی تقرریاں ہوئیں۔ جسٹس محمد امیر بھٹی کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور وہ 6 جولائی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
جسٹس امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر جسٹس قاسم 5 جولائی کو ریٹائر ہونگے
Jul 01, 2021