پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے پارلیمانی پراجیکٹ وفد کی ملاقات 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یورپی پونین کے پارلیمانی پراجیکٹ IP5 کے ٹیم لیڈر کرسٹوفر شیلڈز Christopher Shields کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں  ڈاکٹر سید پرویزعباس،  مس نادیہ بتول شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرسٹوفر شیلڈز پاکستان میں ایک تجربہ کار پارلیمانی جمہوری پریکٹیشنر ہیں۔ سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی  کروایا۔ اور  اسمبلی کی تاریخ، رولز آف پروسیجر اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔ کرسٹوفر شیلڈز نے چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو  ای پارلیمنٹ بنانے اور ارکان اسمبلی کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس و سیمینارکے انعقاد کرانے اور کمیٹیوں کی مضبوطی کیلئے پورپی یونین اپنا موثر کردار ادا کرے۔ اس موقع سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...