ہر شہری کومعیاری خوراک تک رسائی کا حق حاصل ہے،سید فخر امام

Jul 01, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی خوراک کے تحفظ اورتحقیق ، سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو سستی قیمتوں پرمعیاری خوراک تک رسائی  کا حق ہے،تبدیلی کا وقت؛ خوراک اور غذائیت کے تحفظ کو بنیادی انسانی حق تسلیم کرنا ہی ہماری آنے والی  نسلوںکو صحت مند زندگی اور خوشحال پاکستان دینے کا واحد راستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ’’اسکیلنگ اپ نیوٹریشن ،سول سوسائٹی الائنس پا کستان،سول سوسائٹی اور خوراک اور غذائیت کے ماہرین کے ساتھ قومی خوراک اورغذائی قلت کے خاتمہ سے متعلق منعقدہ مکالمے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،فاقی وزیرسید فخر امام نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو سستی قیمتوں پرمعیاری خوراک تک رسائی  کا حق ہے۔ اس ضمن میں حکومت ہر شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی پالیسیپر عمل پیرا ہے۔ خوراک اور غذائی حفاظت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ قومی خوراک کے تحفظ اور تحقیق کی  وزارت اس وقت مچھلی، گوشت ، پھلوں اور سبزیوں کی بہتر انداز اور جدید تکنیک کو برے کار لاتے ہوئے ہر شہری کے لئے پروٹین کی مقدار کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے شہری اچھے معیارِزندگی کے ساتھ خوشحال ہوں گے۔ 

مزیدخبریں