اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی فیصلہ پر اعتراضات سے متعلق درخواستوں پر کارروائی وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے ملتوی کردی۔گذشتہ روز مریم نواز شریف، عمیررزاق اور رانا مشتاق کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 14جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔