اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ہدایت پر وفاقی نظامت تعلیمات نے امسال پنجم اور جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات برائے 2021 منسوخ کر دیئے ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا ہے کہ وہ تمام نجی تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ امیدواروں کے واجبات/امتحانی فیس واپس کرنے کا پابند ہے، اس کیلئے ایک شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ نجی تعلیمی ادارے/پرائیویٹ امیدواران دفتری اوقات میں رابطہ کرکے مروجہ طریقہ کار کے مطابق واجبات وصول کر سکتے ہیں۔ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نجی تعلیمی اداروں/پرائیویٹ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واجبات 31 جولائی 2021 تک وصول کر لیں۔