اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم غلام سرورکو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نیب حکام نے ملزم کوعدالت پیش کیااور مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور ملزم کوجوڈیشل کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، عدالت نے13 جولائی کو ملزم دوبارہ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ ملزم کو ٹریکٹر سیکنڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان پر ٹریکٹریوں کی خریداری میں 793ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔