جموں کشمیرہائوسنگ سوسائٹی میں 18 ارب روپے کی بدعنوانی، 9 مقدمات درج

Jul 01, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کرنے والے لینڈ مافیاز کیخلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحت نو سے زیادہ مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی ان ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلئے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کرنے اور مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹی کے سابق چیئرمین سمیت مرکزی عہدیداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے سابق عہدیداروں نے کوآپریٹو سوسائٹی رولز 1927کے رولز 27اور54کے برعکس اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے باہمی ملی بھگت سے سوسائٹی کی رقوم جعلی طور پر نکلوانے،جعلی انتقالات  پر کروڑوں روپے کے پلاٹس کی الاٹمنٹس اور بغیر زمین حاصل کیے من پسند افراد کوپلاٹس کی الاٹمنٹس،زون فور اور فائیومیں سوسائٹی کی زمین کو مبینہ طور پر کیک بیک لے کر کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔مقدمات جموں کشمیرہائو سنگ سوسائٹی کی سابق انتظامیہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے زمین ایکوائر کئے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے،جعلی اکائونٹ کے استعمال،سوسائٹی کے اکائونٹ سے مبینہ فرنٹ مینوں کو ایڈوانس ادائیگیوں اور اصلی فائلیںغائب کرنے سمیت مختلف الزامات ہیں۔

مزیدخبریں