شہری کی شکایت پرتھانہ کینٹ کے ایس ایچ اوسمیت 6پولیس افسران معطل

Jul 01, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہری کی شکایت پرتھانہ کینٹ کے ایس ایچ اوسمیت 6پولیس افسران کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیاسی پی او محمد احسن یونس نے معطل ہونے والوں کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جا ر ی کردیئے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو شہری نے شکایت کی کہ تھانہ کینٹ کے سٹاف نے مشکوک گاڑی قبضہ پولیس میں لی اور ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کی بجائے رشوت طلب کی جس پر سی پی اومحمداحسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکینٹ سمیت 6پولیس افسران کو معطل کردیا،ابتدائی انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پرایس ایچ او کینٹ راجہ اعزاز عظیم، اے ایس آئی اسحٰق، اے ایس آئی عامر، محرر محمد علی، ڈی ایف سی علی اور کانسٹیبل عابد معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔سی پی اونے ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کو فوری انکوائری کا حکم دیا۔،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے کہاکہ معاملہ کی مفصل انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ سی پی او کو پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں