اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر بین الصوبائی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی عابد پربانہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے او ر دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کبڈی کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔