کراچی (خبر نگار/وقائع نگار)چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے مارشلنگ یارڈ پپری تک 55 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک فریٹ کوریڈور کے بننے سے کراچی شہر کے ٹریفک مسائل میں واضح کمی آئیگی۔ چیئرمین ریلویز نے اسٹیک ہولڈرز اور ایڈوائزری سروسز کی کانفرنس جس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوریڈور 70 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جائیگا جو دو سالوں میں مکمل ہوگا،چیئرمین ریلویز نے کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیا جائیگا اور یہ ماحولیاتی آلودگی سے منسلک مسائل کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چیئرمین ریلویز نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے اپنی مسافر اور فریٹ ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنی لائن کیپیسٹی اور رولنگ اسٹاک بڑھانے پر تیزی سے کام کررہا ہے،چیئرمین ریلویز نے کے سی آر کنسورشم آف کنسلٹنٹ سے بھی میٹنگ کی جس میں انہیں کے سی آر لوپ میں اورنگی سے ڈرگ روڈ تک بقایا 16 کلومیٹر ٹریک کی بحالی سے متعلق آگہی دی گئی بعدازاں نیسپاک کنسلٹنسی کے نمائندگان نے بھی چیئرمین ریلویز کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مین کورنگی روڈ پر ریلویز کے ورثہ پارک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
فریٹ کوریڈور کی تعمیر سے ٹریفک مسائل کم ہونگے۔ چیئرمین ریلویز
Jul 01, 2021