فتح جنگ (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی ایک تقریر نے میجر طاہر صادق کو ملک بھر اور بیرون ملک پاکستانیوں میں یکساں مقبول کردیا ، ان کی تقریر کے ایک ایک لفظ سے محب وطن ، عاشق رسولؐ ، ختم نبوتؐ کا سپاہی ، غریب عوام کا ہمدرد اور اٹک کی ترقی کا درد رکھنے والے سیاسی رہنما ، سچے نڈر اور کھرے پاکستانی کی جھلک نظر آرہی تھی اٹک کی سیاست کے سرخیل میجر طاہر صادق ہیں عوام سے مسلسل براہ راست رابطہ اور تعلق ان کی گھٹی میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار سردارفرحت عبا س پھتی خان، ڈاکٹر ربنواز مہورہ اور اجمل خان مہلونے اپنے مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ضلع کی تعمیر ترقی کا درد رکھنے والی شخصیت اور عوام کے ہر دلعزیز اور مقبول ترین عوامی رہنما ہیں قومی اسمبلی میں میجر طاہر صادق نے عوامی مسائل اٹک کے عوام کے حقوق اور ختم نبوتؐ پر آواز اٹھا کر ضلع اٹک کی عوام سمیت پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ان پر اللہ پاک کا خاص فضل و کرم ہے والدین اور ضلع بھر کے عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
طاہر صادق کے قافلے میں جوق در جوق لوگ شامل ہو رہے ہیں: فرحت عبا س
Jul 01, 2021