چکری(نامہ نگار)الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فاطمہ الزہراہ زچہ وبچہ ہسپتال کا کام پچاس فیصد تک مکمل ہوچکا ہے یہ ہسپتال چکری روڈ پر مین راجڑ سٹاپ کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے جس پر کروڑوں روپے کی لاگت آرہی ہے اس موقع پر نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اس ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال چوہدری نے کہا کہ علاقے کے گردنواح میں کوئی معیاری زچہ وبچہ ہسپتال نہیں تھا لوگوں کواس سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔