ڈسٹری بیوٹرز‘ ہول سیلرز اور ریٹیلرز ایک ہی جسم کے تین نام :جاوید حنیف

Jul 01, 2021

ملتان(  سٹاف رپورٹر )ملتان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس جاوید حنیف چودھری کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین عابد پیرزادہ ‘ جنرل سیکرٹری چودھری سجاد‘دلشاد اعوان‘ حاجی محمد لطیف‘ بلال غوری ‘علی انصر‘خالد حسن‘ شیراز عرف شیرازی‘ عبدالمنعم اور عبدالمعید نے شرکت کی اجلاس  سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید حنیف اور عابد پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز‘ ہول سیلرز اور ریٹیلرز ایک ہی جسم کے تین نام ہیں، حکومت ہمارے شعبہ پر مزید ٹیکس لگانے کی غلطی نہ کرے ورنہ سب مل کر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیسن ریٹیلرز عوام کو 10سے12فیصد تک ڈسکائونٹ کا ریلیف دے رہے ہیں ، ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد تک اضافہ ہوا مگر ریٹیلرز کے پرافٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ 15فیصد پرافٹ کو بڑھا کر 30فیصد کیا جائے اس مقصد کے لئے ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز بھی ہمارا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں