فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ کے محلہ سول ہسپتال کے رہائشی ارباز مسیح اور ان کی فاریہ وقاص نے دین اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر عیسائی مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں علاقہ کے معروف عالم دین علامہ عامر عباس قریشی نے دونوں کو کلمہ شریف پڑھا یا دونوں کے نام اسلامی نام رکھ دئیے گئے نوجوان کا نام ارباز مسیح کی بجائے محمد علی جبکہ فاریہ وقاص کا نام فاریہ بی بی رکھا گیا اس موقع پر سردار کالا خان بنگو ،حافظ محمد ہارون ،حاجی محمد تاج ،ملک ارشداعوان اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طارق ایم قادری بھی موجود تھے نومسلم محمد علی اور فاریہ نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے آزادنہ طریقے پر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر عیسائی مذہب چھوڑ رکر اسلام قبول کر رہے ہیں اور کوشش کرینگے کہ جلد از جلد اسلامی تعلیمات و احکامات بارے تعلیم حاصل کرکے دین اسلام کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں۔
فتح جنگ : خاتون و نوجوان عیسائیت سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل
Jul 01, 2021