ملتان(خصوصی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس میں مالی سال 21-2020 میںالٹرا ساونڈ مشینوں کی مرمت ومینٹینینس کا کنٹریکٹ لاکھوں روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق پورے سال میں الٹرا ساونڈ مشینیں زیادہ دن غیر فعال اور خراب رہیں ہیںاور نجی کمپنی کے کنٹریکٹر نے ہسپتال انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مرمت کے نام پر فرضی بلز بنا کر چلڈرن ہسپتال انتظامیہ سے اپنے لاکھوں روپے کے بلز کلئیر کرا لئے ہیں۔اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ الٹرا ساونڈ مشینیں پورے سال فعال رہی ہیں اور بوقت ضرورت متعلقہ کمپنی سروسز دیتی رہی ہے۔
چلڈرن کمپلیکس شعبہ ریڈیالوجی، الٹرا ساونڈ مشینوں کی مرمت کے نام پر لاکھوں خرچ
Jul 01, 2021