کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں شہری کو سعودی قونصلیٹ کی گاڑی خریدنا مہنگی پڑ گئی ،سعودی قونصلیٹ سے خریدی گئی گاڑی کسٹم کی جانب سے گاڑی تحویل میں لینے کے خلاف دراخوست پرعدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ،عدالت نے درخواست گزار پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ،عدالت نے جرمانے کی رقم ہائی کورٹ کلینک میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ،درخواست گزار چاہیے تو درخواست واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے ،درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں آتی،درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ شہری ارشد علی نے سعودی قونصلیٹ سے گاڑی خریدی تھی ،کسٹم حکام نے گاڑی تحویل میں لے کر دراخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات نا مکمل ہیں،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار نے منسٹری آف فارن افئیر سے این او سی حاصل نہیں کیا ہے،کسٹم حکام کے مطابق درخواست گزار گاڑی پر تاحال سعودی قونصلیٹ کو جاری نمبر پلیٹ استعمال کررہا ہے ،گاڑی سفارتی استثنی اور ٹیکس چھوٹ پر منگوائی گئی تھی جبکہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ گاڑی ریلیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کسٹم کا شوکاز نوٹس ختم کیا جائے۔
شہری کو سعودی قونصلیٹ کی گاڑی خریدنا مہنگی پڑگئی
Jul 01, 2021