خانیوال(نمائندہ خصوصی+خبرنگار)ڈی پی او محمدعلی وسیم نے بچو ں کے ساتھ ہونے والے جرائم کا جائز ہ لینے کے لیے مدعیان سے ملاقات کے دوران مسائل سنے اورملوث ملزمان کے خلاف پولیس کاروائی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدداوربدفعلی کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کرتے ہوئے پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں کم عمر بچوں کے ہونیوالے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے سخت سے سخت اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔