سیکرٹری جنگلات کا وائلڈ لائف  پارک پیروال اور فش ہیچری کا دورہ 

ملتان (سماجی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز کے ہمراہ وائلڈ لائف پارک پیروال اور فش ہیچری پیروال کا دورہ کیا۔ سیکریٹری جنگلات سرفراز مگسی نے ہدایات دی کہ پارک کے گراسی لان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔اور پارک میں موجود جانوروں کی صحت و تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔رواں سال مون سون شجرکاری مہم کے دوران پارک میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں۔علاوہ ازیں سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی نے پیروال پلانٹیشن کا دورہ بھی کیا اور پودا لگایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...