کوپا امریکا کپ ‘ارجنٹینا نے بولیویا کو 4گول سے ہرا دیا 

Jul 01, 2021

نیویارک(آئی این پی)کوپا امریکا کپ میں ارجنٹینا نے بولیویا کو 4گول سے ہرا دیا ۔کوپا امریکا کپ کے پری کوارٹر فائنلز کے پہلے میچ میں بولیویا اور ارجنٹائن کا سامنا ہوا،ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول چھٹے منٹ میں گومز نے کیا جس کے بعد 33ویں منٹ میں لیونل میسی نے دوسرا گول داغ دیا۔میسی نے ہی ہاف ٹائم سے قبل دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو تین صفر تک پہنچا دیا ۔بولیویا کی جانب سے واحد گول سویدرا نے کیا جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے چوتھا گول مارٹنز نے کیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ 

مزیدخبریں