ڈربی(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔4گھنٹے تک جار ی رہنے والے ٹریننگ سیشن میںکھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں، قومی اسکواڈ کی بدھ کو ہونے والے ریپیڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں مسلسل تیسرے روزٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوںنے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈ نگ پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت کی، ٹریننگ سیشن 4 گھنٹے تک جاری رہا ۔قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی،قومی اسکواڈ کی بدھ کو ہونے والے ریپیڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔