کووِڈ19،سعودی عرب، قطراوراردن یورپی یونین کی محفوظ سفری فہرست میں شامل

یورپی یونین نے سعودی عرب ، قطر،اردن اور کینیڈا سمیت دس ممالک کو اپنی کووِڈ19سے محفوظ سفری فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن 27 ممالک کے سفیروں نے اجلاس میں ان ممالک کوسفر کے لیے محفوظ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے اور اس تبدیلی کا آیندہ دنوں میں اطلاق ہوگا۔یورپی یونین کا سابق رکن ملک برطانیہ اس فہرست میں شامل نہیں۔برطانیہ میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یورپی یونین کی سفر کے لیے محفوظ فہرست میں آرمینیا ، آذربائیجان ، بوسنیا اور ہرزی گووینا، برونائی ، کینیڈا ، اردن ، کوسوو،مالدووا ، مونٹی نیگرو، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔یورپی یونین نے سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے 14 ممالک پر عاید پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ان 14 ممالک میں البانیا،آسٹریلیا،اسرائیل ،جاپان ،لبنان ،نیوزی لینڈ ،شمالی مقدونیہ ،روانڈا ،سربیا، سنگاپور، جنوبی کوریا،تائیوان ، تھائی لینڈ اور امریکا شامل ہیں۔چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ اور مکا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔یورپی یونین میں شامل ممالک انفرادی طور پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے کووِڈ19 کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے یا کچھ دنوں کے لیے قرنطین میں رہنے کا تقاضا کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...