وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Jul 01, 2021 | 13:26

ویب ڈیسک
وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بے حد سراہا جارہا ہے ، وزیراعظم کی تقریر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

تفصیلات  کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کیا ۔ جس  میں انہوں نے پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان میں قیام امن سمیت   کئی امور پر دوٹوک بیان دیے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکےاوروزیراعظم کو داد دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہا را لیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے ہیش ٹیگ وزیراعظم  اسپیچ اور ہیش ٹیگ عمران خان  ٹوئٹر کی زینت بن گیا اور صارفین  کی جانب سے وزیراعظم کیلئے جذبات کا بھرپور اظہار کچھ یوں  کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے  گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران  کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لائے،افغان امن ہمارے مفاد میں ہے ۔ہم افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیپتھ نہیں چاہتے،ہم امریکا کے ساتھ امن میں شراکت کرسکتےہیں،جنگ میں نہیں۔ افغانستان کی وجہ سے ہمارے لئے مشکل وقت  آرہا ہے، ہمارا اورامریکاکا افغانستان میں مفاد ایک  ہی ہے،  افغانستان نے کبھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی، امریکا نے فوجی  حل نہ ہونے پر  افغانستان  سے انخلا کی تاریخ دےدی، اب امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لائے،افغان امن ہمارے مفاد میں ہے ۔ہم افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیپتھ نہیں چاہتے،ہم امریکا کے ساتھ امن  میں شراکت کرسکتےہیں،جنگ میں نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  30  سال سے ہمارا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہے کیا وہ ہمیں ڈرون حملے کی اجازت دینگے؟ پہلے ہم نے ڈرون حملوں کی اجازت دی اور پھر مذمت کی،ہم میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ ڈرون حملوں کی اجازت کا اعتراف کرتے۔

مزیدخبریں