لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فیصلے اچھے برے نہیں ہوتے اسکے اثرات ہوتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے،جن لوگوں نے بغلیں بجانے شروع کی تھیں وہ گھنٹے بعد فیصلے کیخلاف اپیل میں جا رہے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام منڈی جھبراں میں پی پی 142سے ٹکٹ ہولڈر ممتاز مون خان کی طرف سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پررائے شاہ جہاں بھٹی،ملک جاوید اکبر ڈوگر،سید ندیم عباس،چودھری عبد الخالق مت ورک،منیر قمر واھگہ،کاشف بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں ہرن مینار انٹر چینج اور جنڈیالہ شیر خان میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اور حسن مرتضی کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ممتاز مون خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی جھبراں کے عوام کی محبت سے کوئی الیکشن ہم۔نہیں ہارے۔علاقے میں بچوں کا سکول،بچیوں کے سکول کو کالج بنوایا جائے،پیپلز پارٹی کی 2008کی حکومت نے ہر گھر میں گیس پہنچائی ہے۔
عدالتی فیصلے پر بغلیں بجانے والے اپیل میں جا رہے ہیں، حسن مرتضیٰ
Jul 01, 2022