لاہور(نامہ نگار)جوہر ٹاؤن پولیس نے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کے تشددسے محمد یوسف کے قتل اوراس کی بیٹی زینب کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیٹی آمنہ یوسف کی مدعیت میں درج کر لیا گیامقدمہ تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے سی سی پی او لاہور نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔مقتول محمد یوسف کے داماد میاں محسن نے پولیس کو بتایا کہ کہ محمد یوسف کی4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔وقوعہ کے وقت میرے سسر یوسف اور سالی زینب گھر میں موجود تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے تشدد سے باپ کے قتل اور بیٹی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے قصور کے علاقے چونیاں میں موٹر سائیکل مکینک کے اغواء اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جوہر ٹائون میں شہری کا قتل ‘بیٹی کی مدعیت میںمقدمہ درج
Jul 01, 2022