اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے دھارے میں شامل کر لیا: رانا مشہود 


لاہور (لیڈی رپورٹر، سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور اور برگد آرگنائزیشن فار یوتھ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ’’اکیڈمک گورننس کے چیلنجز، اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور مساوات‘‘ کے موضوع کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر اور 17 سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خصوصی کوٹے کے نتیجے میں اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنے پسماندہ طبقات کی حمایت کو فروغ دینا چاہیے۔ پنجاب ایچ ای سی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی گورننس اور خود مختاری کا باہمی ربط ہے تاہم خود مختاری کے ساتھ وائس چانسلرز کو ذمہ داری کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیمپسز میں پسماندہ کمیونٹیز کے طلباء کی مساوات کی سماجی اور ثقافتی قبولیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے لیے دستیاب کوٹہ کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے اعلیٰ تعلیم میں جامع ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن