پیرودھائی قتل کیس،مجرم کوسزائے موت، 5لاکھ روپے ہرجانہ 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے تھانہ پیرودھائی کے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مجرم کوسزائے موت 5لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مجرم کو 10سال قید سخت اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے تھانہ پیرودھائی پولیس نے مقتول کے بھائی سہیل خان کی مدعیت میں گزشتہ سال10اگست کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324اور34کے تحت مقدمہ نمبر 847درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مسماۃ اقرا نے ہماری کرایہ دار مسماۃ سویرا کے ساتھ جھگڑے کی بنا پرزونین صفدرعرف حسنین عرف کالا کے ذریعے فائرنگ کر کے اس کے بھائی اور سویرا کو زخمی کر دیا جبکہ اس کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دفعہ302کے تحت ملزم کو سزائے موت،مقتول کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے ہرجانے کی رقم مجرم کی جائیداد  فروخت کرکے دی جائے اور عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میںمجرم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن