بارانی زرعی یونیورسٹی کا کانووکیشن، طلباء کو 4715 ڈگریوں سے نوازا گیا

Jul 01, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)معیاری تعلیم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے اپنے 23ویں کانووکیشن میں طلباء کو 41 گولڈ میڈلز کے ساتھ 4715 ڈگریوں سے نواز دیا،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی  یونیورسٹی نے  انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے طلباء کو مجموعی طور پر 4715 ڈگریوں سے نوازا ۔تقریب کے دوران 64 طلباء نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں، 1467 نے ایم فل/ ماسٹرز جبکہ 3184 طلباء نے اپنے متعلقہ شعبوں میں انڈر گریجویٹ ڈگریاں حاصل کیں۔ کانووکیشن میں 41 طلباء کو ان کے تعلیمی ریکارڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد  پر گولڈ میڈل دیئے گئے جن کے ساتھ 24 سلور اور 24 نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔اس کے علاوہ تقریب میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایرڈ لٹریسی سنٹر کی چوتھی کلاس کی طالبہ اوربینک آف پنجاب کی طرف سے دو اسپانسرڈ گولڈ میڈل بھی دئیے گئے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ اعزاز چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ تعلیم نہ صرف انفرادی زندگی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزیدخبریں