راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی میںگزشتہ روز فر ی میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میںماہر امراض دل ڈاکٹر حمدان وقاص اوران کی ٹیم نے250 مریضوں کا معائنہ کیا ایڈمنسٹر یٹربریگیڈئیر (ر) حسن ابراہیم اور ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر ڈاکٹر عتیق الدین ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورعملہ بھی اس موقع پر موجود تھا، فر ی ای سی جی ،بلڈ شوگر ،کولیسٹرول ،یورک ایسڈ اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے چیک اپ کئے گئے ڈاکٹر وں نے بیماریوں سے بچائو کے لئے آگاہی دی اور مفت ادویات بھی دیںاس موقع پر شہریوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دورمیں مفت طبی معائنہ کی سہولت اورادویات کی فراہمی غریب آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔