اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین حج خوش قسمت ہیں کہ کورونا کے دو سال بعد انہیں حج اکبر نصیب ہو رہا ہے۔ ملک کی اس وقت شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے اور غربت اور مہنگائی نے عام غریب آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے لہٰذا وہ حرم شریف اور روضہ رسول پر حاضری کے دوران ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میلوڈی سروسز حج گروپ کے ذریعے فریضہ حج کیلئے حجاج مقدس جانیوالے عازمین حج سے خطاب کے دوران کیا۔
عازمین کو کرونا کے دو سال بعد حج اکبر نصیب ہو رہا ہے، ڈاکٹر نور الحق قادری
Jul 01, 2022