ای اوآئی بی کی پیشن میں اضافہ کیا جائے‘ رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

Jul 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگای کے پیش نظراپنے بیان میں کہا کہ عوام کا اس مہنگائی 
میں جینا بہت مشکل ہو گیا ہے مزدور طبقہ ہو یا پرائیویٹ نوکری کرنے والا ہو یا سرکاری ملازمین سب کے سب پریشان ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس مہنگائی میں ای او آئی بی کی پینشن میں ضعیف العمر مرد و خواتین کو ملنے والی رقم اس مہنگائی میں ناکافی ہے اس رقم سے ان کا گھر چلنا ناممکن ہے ساڑھے اٹھارہ ہزار کی رقم بہت کم ہے ا ن سے یہ لوگ اپنے گھر کا خرچہ چلائیں یا اپنی دوائیاں خریدیں یا اپنے مکان کا کرایہ نکالیں۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تو کر دیا جاتا ہے لیکن ضعیف العمر مرد و خواتین کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں حالانکہ وہ بھی اس ملک کے سٹیزن شہری تصور کئے جاتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضعیف العمر مرد و خواتین کو ای او آئی بی سے ملنے والی پینشن فنڈ میں 25,000تک کا اضافہ کر دیا جائے تاکہ ان کے اندر جنم لینے والی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جاسکے ان پیشنرز میں زیادہ تر ضعیف العمر مرد خواتین شامل ہیں جو نوکری کرنے سے بھی قاصر ہیں اپنا گزر بسر خود کرتے ہیں۔

مزیدخبریں