کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مابین اشتراک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل مرزا امین فواد بیگ نے قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی سرحدوں پر در پیش سیکیورٹی چیلنجز کے حل کے لئے مشترکہ پالیسی سازی کرنے پر اتفاق ہوا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی وائس چانسلرجامعہ کراچی سے ملاقات
Jul 01, 2022