میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ چیلنج سمجھ کع قبول کیا 


 کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سکھر کے سابق ضلعی صدر سردار شہزاد عاصی اور سابق ضلعی جنرل سیکریٹری دلاور خان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ چلنج سمجھ کر قبول کیا۔ عمران خان دور حکومت میںمعیشت تباہی کے دہانے پر جاپہنچی تھی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پی ڈی ایم حکومت کے سخت فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے معاہدے ریاست کے مابین ہوتے ہیں جس پر عملدرآمد ہر آنے والی  حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں  اضافہ  اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار شہزاد عاصی نے کہا قوم صبر سے کام لے آئندہ آنے والے دن بہتری کی جانب گامزن ہونگے۔ قوم مایوسی کا شکار نہ ہو آنے والے دنوں میں قوم خوشخبریاں سنیں گی۔

ای پیپر دی نیشن