حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)میونسپل کمیٹی سی بی اے کے چیئرمین اسحاق کھوکھر نے میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں تعینات ہونے والے نئے چیف آفیسر شاہد فاروق اور ایڈمنسٹریٹر عمر فاروق وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں سینٹری ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹری ورکرز ریڑھیوں ، پھوڑیوں اوردیگر آلات صفائی کے سامان سے محروم چلے آرہے ہیں۔ جس پر چیف آفیسر شاہد فاروق اور ایڈمنسٹریٹر عمر فاروق وڑائچ نے کہا کہ سینٹری ورکرز اور خاکروبوں کوصفائی ستھرائی کے تمام آلات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ جب تک عملہ صفائی کے پاس آلات صفائی نہیں ہوں گے اس وقت تک صفائی کے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔
انہوںنے فوری طور پر سینٹری ورکرز کو تمام آلات صفائی فراہم کرنے کے احکامات بھی صادرکئے۔
خاکروبوں کوصفائی کے تمام آلات فراہم کئے جائیں گے:شاہد فاروق
Jul 01, 2022