فنکشنل لیگ کی کامیابی پر امیدواروں کے اعزاز میں تقریب


سکھر(بیورو رپورٹ)پی ایم ایل ف کی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب امیدوار وں کے اعزاز میں تقریب  منعقد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق بسندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پہلے مرحلہ میں کامیاب ہونے والے پی ایم ایل ف کے امیدواروں کے اعزاز میں فنکشنل لیگ سیکریٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ۔تقریب کے مہمان خاص مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ تھے جبکہ تقریب میں کامیاب امیدواروں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب  سے خطاب میںسید شفقت علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پنو عاقل ، روہڑی سمیت صالح پٹ میں 12سے زائد سیٹوں پر کامیابی ف لیگ اور عوام کی فتح ہے جس میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے جے ڈی اے کے نامزد امیدواروں کو ضلع کونسل میں چار سیٹ، تین تعلقوں میں چیئرمین اور وائیس چیئرمین کی چار سیٹ سمیت تین تعلقوں سے چار کونسلر منتخب کرا کے مخالف امیدواروں کو بد ترین شکست دی ، مسلم لیگ ف کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا حکومتی جماعت پی پی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کر رکھی تھی اور حکومت جماعت پی پی نے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرنگ آفیسر ، ای آر او سمیت پی او بھی اپنے من پسند مقرر کئے تھے ، الیکشن عملے کی موجودگی میں الیکشن میں مکمل طور پر دھاندلی کرا کے عوام کو انکے جمہوری حقوق سے محروم رکھا گیاتھا ، جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو مختلف ہتھکنڈوں سے حراساں کیا گیا ، ووٹرز کو انکے حق سے محروم رکھا گیا حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ف لیگ سندھ میں اچھی پوزیشن حاصل کر سکی ہے کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ تقریب منعقد ہوئی ہے امید کرتے ہیں کامیاب امیدوار اپنے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرنے میںاپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کے بے لوث خدمت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ ف لیگ کے سربراہ سائین پیر پگارا کی قیادت میں ف لیگ مزید مضبوط ہے اور عوام کے حقوق کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتی مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں ف لیگ کی عوامی جدوجہد کو رو ک نہیں پائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن