سکھر (پی پی آئی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مون سون شروع ہونے کے بعدصوبہ بھر کی مخدوش،خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی اصل تعدادجاننے کیلئے سندھ بھرمیں سروے پھر شروع کردیا ہے ۔پی پی آئی کے مطابق سروے کے لیے جاری پرفارما میں مکینوں کے کوائف، فلیٹوں یا منزلوں کی تعداد اور دیگر معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔