بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے کی مخالفت کی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقداما ت سے گریز کرنا چاہیے۔ علاقائی امن و استحکام کیلئے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے۔
غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں جی 20 اجلاس : چین نے بھارتی تجویز مسترد کردی
Jul 01, 2022