ماسکو (نیٹ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا خاتون کے جنگ نہ کرنے سے متعلق بیان مسترد کر دیا۔ روسی صدر نے سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال پہلے کے جنگی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹینا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ایک خاتون نے کیا، فاک لینڈ جزائر کہاں ہیں اور برطانیہ کہاں ہے؟ لیکن فوجی کارروائی کے پیچھے مارگریٹ تھیچر کے سامراجی عزائم تھے۔ بورس جانسن کی طرف سے خاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بورس جانسن نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرائن کے خلاف جنگ نہ چھیڑتے۔
مارگریٹ تھیچر نے خاتون ہونے کے باوجود فوجی کارروائی کی تھی: پیوٹن
Jul 01, 2022