لاہور(احسان شوکت سے) لاہور میں بلاول ہا ؤس کے بعد زرداری ہاؤس کا بھی قیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ گلبرگ میں 20کینال جگہ پر زرداری ہاؤس قائم کیا جائے گا۔جس کے بعد بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی بجائے زرداری ہاؤس گلبرگ پیپلز پارٹی کی پنجاب میںسیاسی سرگرمیوں اور تقریبات کا مرکز ومحوربن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے کچھ فاصلے پرشاہراہ امام حسین پر زرداری ہاؤس بنانے کے لئے 3کوٹھیاں خرید لی گئی ہیں ۔جہاں نقشے اور تعمیراتی کاموں کے لئے مختلف فرموں سے بات چیت جاری ہے۔گلبرگ میںجس جگہ زرداری ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیرشاہ محمود قریشی اورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کے گھربھی اس کے قریب ہی واقع ہیں ۔پیپلز پارٹی زرائع کے مطابق بلاول ہا ؤس بحریہ ٹاؤن شہر سے دور ہونے کی وجہ سے کارکنوں کو وہاںپہنچنے کے لئے دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ،سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کی سہولت کے اور انہیں عزت دینے کے لئے لاہورشہر کے وسط میں گھر بنانے کا فیصلہ کیا ۔
گلبرگ میں 20 کنال اراضی پر زرداری ہاؤس تعمیر ہوگا
Jul 01, 2022