اے این پی اجلاس میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز پیش 

اسلام آباد+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔ اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ دوسری طرف اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی حمایت ختم کرنے کی خبروں میں سچائی نہیں۔ حکومت سے متعلق فیصلہ اے این پی کی مرکزی پارٹی کرے گی۔ اسلام آباد میں ہونے والا اے این پی کا اجلاس بلوچستان سے  متعلق تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...