فیروزوالہ+ سرگودھا+ کھاریانوالہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) فیروزوالہ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیااور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، سرگودھا میں 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا ،کھاریانوالہ میں 8 سالہ بچی کو نشانہ بنا دیا جبکہ سیالکوٹ میں دیور نے بھابھی کی بہن سے گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی جناح ٹاؤن کے رہائشی عدیل مسیح کے گھر 4 ڈاکو گھْس آئے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گھروں میں لوٹ مار کی ڈاکو جاتے وقت عدیل مسیح کی بیوی کو ساتھ باہر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ڈاکوؤں نے ان کے گھروں کے ساتھ چرچ میں بھی داخل ہو گئے اور وہاں سے قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے فیکٹری ایریا پولیس نے زیادتی اور ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں سرگودھا کے علاقہ کالونی کے گھر میں 12 سالہ بچے (ر) کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، بچے کی نعش چارپائی سے لٹکی ہوئی تھی، نعش کو تھانہ اربن ایریا پولیس نے برآمد کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ جب واردات ہوئی تب مقتول کے والدین گھر پر موجود نہ تھے، مقتول کے والد زمان کا کہنا ہے کہ بازار سے واپسی پر دیکھا تو بچے کی نعش چارپائی سے لٹکی ہوئی تھی پولیس مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہیں۔ ادھر کھاریانوالہ کی آبادی جیونپورہ خورد میں اوباش نوجوان نے 8 سالہ کمسن بچی کو ورغلا کر خالی مکان میں لیجا کر مبینہ زیادتی کر ڈالی، زیادتی کو بیٹی کی بدنامی کے ڈر سے چھپانے کی کوشش کی لیکن ماں کی ممتا بیٹی کی چیخ وپکارسن کر پولیس سے انصاف لینے تھانہ بھکھی پہنچ گئی ایس ایچ او بھکھی شہباز نجمی کے حکم پر اویس نامی ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔