اسلام آباد (وقائع نگار+نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دو جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت انتظامیہ کی طرف سے مل گئی، جلسے کا این او سی جاری کر دیا گیاہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے احتجاج کے دوران ریاست کیخلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این او سی میں کہا گیا مظاہرین کو پْرامن منتشر کرنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہوگی، سٹیج پر آنے والے افراد کی لسٹ 12 گھنٹے قبل ایڈمنسٹریشن کو دینا ہوگی، آرگنائزر پرائیویٹ سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کرے گا۔ سی سی ٹی کیمرے لگائے جائیں گے، کسی قسم کے تشدد، جھگڑے اور اموات کی صورت میں آرگنائزر ذمہ دار ہوگا، راستے بند نہیں کیے جائیں گے ورنہ خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا اور طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلسے کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
Jul 01, 2022