برلن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں یوکرائن کیلئے 800 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کا اعلان کریں گے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی آخری وقت تک یوکرائن کا ساتھ دیں گے۔ یہ یقینی بنائیں گے کہ یوکرائن کو روس کے ہاتھوں شکست نہ ہو۔ امریکہ کو ترکی کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کرنی چاہئے۔ ترکی کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔