این آئی اے نے چھاپوں کے دوران  جنبوی اور شمالی کشمیر میں چھاپوں کے دوران 2 کشمیریوں  کو گرفتار کر لیا


 سری نگر(کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی اور شمالی کشمیر میں چھاپوں کے دوران مزید دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے دو تاجروں تنویر احمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکن اچھ گوزراجپورہ پلوامہ اور پیر ارشد اقبال ولد پیر غیاث الدین ساکن خواجہ باغ بارہ مولہ کو حراست میں لیا ۔ جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پونچھ سیکٹر میں باردوی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ۔ بارودی سرنگ پھٹنے  سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ بارودی سرنگ سرحد کے قریب ایک جانور کی نقل و حرکت کی وجہ سے پھٹ گئی،  دوسری جانب جموں  کے سرکاری ملازمین کا احتجا ج  جمعرات کو مسلسل 30ویں دن بھی جاری رہا۔آل جموں ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امبیڈکر چوک جموں میں احتجاج جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...