بھارت میں بھائی کا بہن کو انوکھا تحفہ، آنجہانی والد کا مومی مجسمہ بنا کر شادی بٹھا دیا


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک بھائی کا بہن کی شادی میں حیران کن تحفہ دیکر سب کو حیران کردیا، شادی کی تقریب میں آنجہانی والد کا مومی مجسمہ بنا کر شادی میں بٹھا دیا  جو کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ والد کے مجسمے کو دیکھ کر دلہن سمیت سب حیران اور جذباتی ہوگئے، بیٹی اور والدہ نے اپنے آنجہانی والد اور شوہر کے مجسمے کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
سب اس وقت حیران رہ گئے جب ایک سال قبل کرونا کی وجہ سے انتقال کر جانے والے دلہن کے والد کو بیٹی کی شادی میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ ہوا کچھ یوں کے بہن کی شادی میں والد کی کمی پوری کرنے کیلئے بھائی پھانی کمار نے اپنے والد کا موم کا مجسمہ بنوایا اور اسے شادی کی تقریب میں لاکر رکھ دیا۔ والد کے مجسمے کو دیکھ کر دلہن سمیت سب گھر والے حیران اور جذباتی ہوگئے۔ اسی دوران بیٹی اور والدہ نے اپنے آنجہانی والد اور شوہر کے مجسمے کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

ای پیپر دی نیشن