کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان اکابرین کا تین روزہ جرگہ شروع ہو گیا، جرگے میں ملک بھر سے تین ہزار علماء اور قبائلی عمائدین شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کہا ان کی حکومت مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، جرگے کا مقصد ملک کا انتظام و انصرام ٹھیک کرنا ہے۔ اس دوران ہال کے باہر دھماکہ سنا گیا اور فائرنگ بھی ہوئی، طالبان حکام کے مطابق قریبی چھت سے دو مسلح افراد نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے، جرگے میں صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ملی۔
مقصد ملک کا انتظام ٹھیک کرنا مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں: وزیراعظم حسن اخوند کا خطاب
Jul 01, 2022