الاٹمنٹ کیس: لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عثمان بزدار کی 16 جولائی تک عبوری ضمانت

Jul 01, 2022


ڈیرہ غازیخان‘ جام پور (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار)  اینٹی کرپشن عدالت کے جج نوید احمد قریشی نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی 16 جولائی تک عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
 سابق وزیر اعلیٰ بزدار اپنے خلاف درج مقدمہ میں ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سردار عثمان بزدار کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 16 جولائی تک عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے سردار عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت دیگر کے خلاف 900 کنال سرکاری اراضی جعلی الاٹمنٹ کے تحت اپنے نام کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں