سرسید ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، ترجمان ریلوے 


لاہور (پ ر) ترجمان ریلوے کے مطابق مسمات (ف) بی بی ریلوے سٹیشن روہڑی سے سرسید ایکسپریس پر راولپنڈی جانے کیلئے اکیلی بلا ٹکٹ سوار ہوئیں۔ مذکورہ خاتون نے خانیوال سٹیشن  سے چلنے پر 15 پر کال کرکے بتایا کہ اس کے ساتھ ٹرین کے عملہ نے زیادتی کی ہے۔ خاتون کی بتائی جگہوں کی تفتیش  اور ٹیسٹ کرایا گیاتو زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔


 اس پر پاکستان ریلوے کا سکیورٹی سٹاف نے دو پرائیویٹ ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گواہان کے نام و پتہ اور موبائل نمبر نوٹ کئے گئے اور مدعیہ کی نشاندہی پر ٹرین کے واش روم جائے وقوعہ کا بھی ملاحظہ کیا گیا ہے اور کسی قسم کی کوئی شہادت دستیاب نہ ہوئی ہے۔ مدعیہ کا میڈیکل کروایا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

ای پیپر دی نیشن