لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم ریٹائر، ججز لاؤنج میں الوداعی تقریب 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ فاضل جج کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی۔ رسمی الوداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس شاہد جمیل سمیت دیگر جج صاحباب شریک ہوئے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان نے دیگر فاضل ججز کے ہمراہ جسٹس سردار احمد نعیم کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن