چترال(آئی ا ین پی ) چترال میں ایشپرو گلیشیئر کی برفانی جھیل پھٹنے سے 2 رابطہ پل بہہ گئے ۔ چترال انتظامیہ کے مطابق دونوں رابطہ پل جھیل پھٹنے سے آرکری نالے میں شدید طغیانی کے باعث بہے۔ تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایشپرو کے علاقے میں رواں ماہ برفانی جھیل پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔