ملتان (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ انتہائی نگہداشت کا دورہ کیا مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے سے انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے وائس چانسلر کو شعبے میں دستیاب طبی سہولیات اور دیگر تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی۔